خدارا نوجوان نسل کو محفوظ کرے
بڑے دکھ کے ساتھ یہ تحریر کر رہا ھوں کہ وطن عزیز کی درسگاہیں کس طرف گامزن ھیں والدین جو کہ اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہوتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رھا ھے کہ یہ یونیورسٹیاں ایک اچھا شہری بنانا تو دور کی بات ھے بچوں کو فحاشی عریانیت بد تمیزی اپنے سے بڑے سے بات کیسے کرتے ھیں افسوس کہ نہ وہ طلبہ رھے اور نہ وہ استاتذہ رھیے۔
مجھے اچھی طرح یاد ھے کہ سکول کے زمانے میں اسمبلی میں بچوں سے فجر کی نماز کی باز پرس ھوتی تھی اور سکول کے گراؤنڈ میں نماز با جماعت کرواتا تھے ظہر کی نماز میں اساتذہ کرام اور طلبہ ایک ساتھ نماز ادا کرتے مگر اب اس کی جگہ تعلمی اداروں میں موسیقی ناچ گانے لڑکے اور لڑکیاں علم کے بجاۓ عام
عشق معشوقی کے ساتھ ساتھ منشیات کی فراہمی اور نشے کے عادی بنتے جارھے ھوتے ھیں
جہاں والدین کی لاپروائی ھے تو وہاں حکومت کی بھی زمہ داری ھے کہ کہ بچوں میں زھر تقسیم کرنے والوں پر نہ صرف نگاہ رکھے بلکہ ان پر سختی کے ساتھ ان منشیات فروشوں کو لاگام دے اور ملکی قوانین کے تحت جوکہ 9 سی کے تحت سخت کاروائی کرے تاکہ مستقبل کےہماروں کوملک کا زمہ دار اور بہتر شہری بنا سکے۔
آخر میں میری اپیل ھے تمام زمہ دارانوں سے کہ خدارا اپنے ملک کے نوجوان نسل کو بچا لے اور ایک پاک صاف فضاء کو مملکت پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کو یقنی بناۓ
اللہ سے دعا ھے کہ اللہ ھمیں سیدھے راستے پر چلاۓ
اللہ حامی و ناصر ھو
لاکھوں درود و سلام ھو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر
آمین
عابد عمران
اسلام آباد
03338290198.
Email: abidimran316@gmail.com.
Comments
Post a Comment